یوم پاکستان کی مرکزی تقریب جاری،صدر، وزیراعظم شریک

23  مارچ‬‮  2022

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ جاری ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب جاری ہے، جس میں صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم عمران خان، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ شریک ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا، نیول چیف ایڈمرل اجمل خان نیازی اور ایئر مارشل ظہیر احمد بابر بھی یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب میں موجود ہیں۔

وزیرِ دفاع پرویز خٹک بھی مرکزی پریڈ دیکھنے کے لیے سلامی کے چبوترے پر موجود ہیں۔او آئی سی کے وزرائے خارجہ کو بھی یومِ پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved