اتحادی جماعتوں کا اپوزیشن کی حمایت کا اعلان 25 مارچ کو متوقع

23  مارچ‬‮  2022

اپوزیشن کا دعوی ہے حکومت کی 3 بڑی اتحادی جماعتوں کا اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ، اعلان 25 مارچ کو کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کا اپوزیشن کی حمایت کا باضابطہ اعلان 25 مارچ کو متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی حمایت کا اعلان چوہدری برادران کے گھر پر مشترکہ پریس کانفرنس میں ہوگا۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، پاکستان مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) حزب اختلاف کی حمایت کا اعلان کریں گی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی 3 بڑی اتحادی جماعتوں کے ساتھ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے 2 ارکان بھی اپوزیشن کی حمایت کریں گے۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی اپوزیشن کی حمایت پر حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔حکومت کی اتحادی تینوں بڑی جماعتوں نے فی الحال باضابطہ طور پر اپوزیشن کی حمایت کرنے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری جانب حکومت کویقین ہے کہ ایم کیو ایم کے سات، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پانچ، مسلم لیگ ق کے بھی پانچ اراکین، گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس (جی ڈی اے) کے تین اور عوامی مسلم لیگ کے ایک رکن حکومتی اتحاد کا حصہ ہی رہیں گے۔

لیکن اگر یہ ساتھ چھوٹ گیا یعنی اتحادیوں نے اعلان کیا کہ حکومت کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے تو ایسے میں ہو گا کیا؟ کیا پھر ایسے میں پہلے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved