توانائی اور غذائی منڈیوں کے استحکام کیلئے، مصر، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کےرہنماؤں کی ملاقات

23  مارچ‬‮  2022

.عرب میڈیا کے مطابق مصر،اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے روز شرم الشیخ کے ریزورٹ بحیرہ احمر میں بات چیت کے لیے ملاقات کی

تفصیلات کے مطابق عرب  کے مطابق مصرکے صدرعبدالفتاح السیسی نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اوراسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے اجلاس کی میزبانی کی اور بہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بعد ان کا پہلا سہ فریقی اجلاس تھا۔

    مصر، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے روز شرم الشیخ کے ریزورٹ بحیرہ احمر میں  باہمی اشتراک کیلئے ملاقات کی، جس میں مصر نے کہا کہ توانائی کی منڈیوں اور خوراک کےتحفظ  کا احاطہ کیا گیا ہے۔

مصر کے صدر نے کہا کہ انہوں نے توانائی کی منڈیوں کے استحکام اور غذائی تحفظ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “رہنماؤں نے دنیا اور خطے میں حالیہ پیش رفت کے تناظر میں تینوں ممالک کے درمیان تعلقات اور ہر سطح پر انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved