اپوزیشن کے دو بڑے خاندان لوٹا ہوا پیسہ واپس لے آئیں، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آدھی کر دوں گا، وزیراعظم کا اپوزیشن کو چیلنج

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی لہر میں غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے گھی، آٹے اور دال کی قیمتوں میں 30 فیصد سبسڈی کا اعلان کیا ہے، لیکن اگر اپوزیشن اپنا لوٹ کر بیرون ملک رکھا ہوا پیسہ واپس لے آئے تو قیمتیں آدھی کر دوں گا۔

آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد ہے جبکہ عالمی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق دنیا بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں  میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں مہنگائی کی شرح  19 فیصد ہے جبکہ امریکہ اور یورپ کو 2008ء کے بعد تاریخی مہنگائی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی پاکستان میں قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت کم ہیں، لیکن ہماری کوشش رہے گی کہ غریب عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔

انہوں نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تصویر کا دونوں رخ دکھائیں، مہنگائی پوری دنیا میں ہے، اگر آپ امریکہ اور انگلینڈ میں بھی اگر غریب طبقے کے پاس جائیں تو وہ بھی یہی کہیں گے کہ مہنگائی ہے۔

مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پیکیج کے اعلان کے بعد اپوزیشن کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن میں پاکستان کے 2 بڑے خاندان اپنا  لوٹ کر بیرون ملک رکھا ہوا پیسہ واپس لے آئیں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آدھی کر دوں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved