تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی ، وزیراعظم کے پاس بہت کارڈز ہیں، شیخ رشید

23  مارچ‬‮  2022

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں، ابھی تک وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا، روایت کے تحت وفات پانے والے ایم این اے کے ایصال ثواب کے لیے دعا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 30 سے یکم اپریل تک اسپیکر جس دن کے لیے چاہے گا، ووٹنگ کا دن مقرر کرے گا، 27 کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن اگر پراعتماد ہے تو ہم بھی پراعتماد ہیں، تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں، ابھی تک وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ امید ہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے، دعا ہے کہ انہیں وزیراعظم کا ساتھ دینا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved