پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کیے گئے مارچ سے متعلق نئے اعلامیے کے مطابق لانگ مارچ کو کا نام دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 26 مارچ کو راولپنڈی پہنچے گا، مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 18 مقامات پر پڑاؤ کرے گا، ن لیگ کا مارچ 24 مارچ کی رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا۔
اعلامیے کے مطابق 25 مارچ کو ن لیگ کے ورکرز سرائے عالمگیر میں رات گزاریں گے جبکہ 26 کی رات لیگی کارکنان راولپنڈی میں رات گزاریں گے۔
ن لیگ کے اعلامیے کے مطابق ن لیگ کا مارچ 24 تاریخ کو دن 1 بجے لاہور ماڈل ٹاؤن سے اسلام آباد کے لیے شروع ہوگا۔