روس نے اپنی قومی سلامتی سے متعلق واضح کیا ہے کہ اگر ہمارے وجود کو خطرہ لاحق ہوا توطاقت کا بے دریغ استعمال سے گریز نہں کریں گے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان کریملن نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی سے متعلق ہمارے اصول واضح اورپبلک ہیں اور جوہری ہتھیار منظم اصولوں کے مطابق استعمال کریں گے۔
دوسری جانب امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اس حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا ممکنہ استعمال تباہ کن ہو سکتا ہے۔ جان کربی نے کہا کہ کسی ذمہ دارجوہری ملک کو اس طرح کامظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ترک وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ روس اور یوکرین کے مابین ایماندار اور غیر جانبدار ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں، دونوں ممالک سیز فائر معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ روس یوکرین تنازع کے بعد مغربی ممالک نے یوکرین کو جوہری ہتھیاروں کی فراہمی کا عندیہ دیا تھا، جس پر روسی صدر نے نیوکلیئر فورس کو ہائی الرٹ کر دیا تھا۔