اتحادیوں نے وزیراعظم کو جواب دے دیا؟

23  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اسد عمر، شیخ رشید، پرویز خٹک اور فواد چوہدری نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کےاجلاس میں حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم کو اتحادیوں سے ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی اور انہیں آگاہ کیا کہ اتحادی اب ہمارے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ہم مزید لڑائی عوام اور عدالتوں کے ذریعے ہی لڑ سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے بتایا کہ 27 مارچ کے جلسے میں عوام کو بتایا جائے کہ کس طرح چور ڈاکو عوام پر مسلط ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس موقع پر  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ مافیا ملک میں ترقی نہیں چاہتا، ہم اپنا فیصلہ عوام کی عدالت میں چھوڑتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے ناراض اراکین سے بھی دوبارہ رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ عدالت کے ذریعےناراض اراکین کوتاحیات نااہل کروانے پر زور دیا جائے۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر کاروائی کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved