وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا کہ حکومت گرگئی تو کیا کریں گیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار ہوں لیکن انہیں استعفیٰ نہیں دوں گا، چوروں کے دباؤ پر استعفیٰ دے دوں؟ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار ہوں لیکن انہیں استعفیٰ نہیں دوں گا۔
ان کا کہنا تھاکہ حکومت گر بھی گئی تو چپ نہیں بیٹھوں گا، لڑائی ہونے دیں وقت بتائے گا استعفیٰ کون دے گا؟ ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز دوں گا جبکہ اپوزیشن نے دباؤ میں آکر اپنے تمام کارڈز شو کر دیے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ اگر کوئی پارٹی رکن ناراض ہے تو استعفیٰ دے، ابھی تو لڑائی شروع ہوئی ہے، میں ہار ماننے والا نہیں، کسی بھی صورت این آر او نہیں ملے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ جو زرداری کے ساتھ ملے گا وہ پیسے کیلئے ملے گا، کوئی نظریاتی شخص زرداری کے ساتھ نہیں ملے گا۔