حکومت کی سیاسی کمیٹی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی ہے۔
حکومتی وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، امین الحق، خواجہ اظہار الحسن اور جاوید حنیف شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے ایم کیو ایم قیادت کو وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پہنچاتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ اس وقت اتحاد سے الگ نہ ہوں، آپ کے تمام مطالبات پورے کریں گے۔
ایم کیو ایم قیادت کا کہنا تھا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے ابھی مشاورت جاری ہے، تاہم فریقین نےحتمی فیصلے تک ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔