پاکستان مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کی تاریخ اور نام تبدیل کر دیا، نیانام اور تاریخ سامنے آگئی

23  مارچ‬‮  2022

پاکستان مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کی تاریخ اور نام تبدیل کر دیا ہے, لانگ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ اہم اجلاس میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ 24 مارچ کو ماڈل ٹاؤن لاہور سے روانہ ہونا تھا لیکن اب ن لیگ کا لانگ مارچ 26 مارچ کو روانہ ہوگا،ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے لانگ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کی اجازت دے دی ہے, لانگ مارچ 26 مارچ کو ماڈل ٹاون لاہور میں واقع ن لیگ کے سیکریٹریٹ سے روانہ ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کا نام مہنگائی مکاؤ مارچ رکھ دیا ہے، ن لیگ نے اس حوالے سے پلان بھی جاری کردیا تھا،ن لیگ کی جانب سے جاری کردہ پلان کے تحت مہنگائی مکاؤ مارچ ماڈل ٹاؤن لاہور سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گا۔

جاری کردہ پلان کے تحت ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ کے شرکا نے راستے میں 18  مختلف مقامات پر پڑاؤ ڈالنا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved