عمران خان 27 مارچ کو کیا سرپرائزدیں گے؟پیپلز پارٹی نے بتا دیا

23  مارچ‬‮  2022

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل  نیئر حسین بخاری نے بتا دیا کہ عمران خان  27 مارچ کو کیا سرپرائزدیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل  نیئر حسین بخاری کا کہنا ہےکہ عمران خان کا ووٹنگ سے پہلے استعفیٰ ہی سرپرائز ہو سکتا ہے، گالم گلوچ بریگیڈ کے چند دن رہ گئے ہیں۔

اسلام آباد میں بیگم نصرت بھٹوکی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ 14 افراد کو نوٹس دینےکے بعد وزیر اعظم کی اکثریت نہیں،  اپوزیشن کے پاس نمبر  پورے ہیں، اسپیکر  جانبداری برت رہے ہیں، ہم وزیراعظم کو وزیر اعظم نہیں سمجھتے، ریفرنس بھیج کر تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو ڈرایا جا رہا ہے، عمران خان کا ووٹنگ سے پہلے استعفیٰ ہی سرپرائز ہو سکتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کا نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved