وزیراعظم نے ریلیف نہیں تکلیف پیکیج کا اعلان کیا، مریم اورنگزیب

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

ترجمان  مسلم لیگ )ن( مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے پیکیج کو فراڈ پیکیج قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان سے فراڈ پیکیج کا اعلان کرنے پہ استعفی دیں یہ ریلیف پیکیج نہیں تکلیف پیکیج  کا اعلان کیا ہے  اوریہ عوام کے لئے تاریخی پیکیج نہیں بلکہ تاریخی دھوکہ ہے، عمران صاحب کا تکلیف سے بھرا پیکیج پسی عوام کے لئے مہنگائی کا نیا تباہ کن طوفان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نے ریلیف پیکیج نہیں بلکہ مزید مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی کا باضابطہ اعلان کیا ہے، عمران صاحب نے ریلیف پیکیج نہیں بلکہ آٹا ، چینی بجلی ، گیس دوائی مزید مہنگی کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی سونامی کا باضابطہ اعلان کرنے کی بجائے ناکام، نااہل اور کرپٹ عمران صاحب استعفیٰ دینے کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔ثابت ہوگیا کہ اب صرف عمران صاحب کا استعفیٰ ہی مہنگائی کی ستائی عوام کے لئے سب سے بڑا ریلیف پیکیج ہوگا۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کچھ نہ کریں، صرف استعفے  کا اعلان کریں آٹا چینی گھی بجلی گیس دوائی سب کی قیمتیں کم ہو جائیں گی،آپ کے ریلیف پیکیج  کااعلان، ایک کڑوڑ نوکریاں ، پچاس لاکھ گھر اور آئی ایم نہیں جاؤں گا جیسے وعدوں سے عوام بخوبی واقف ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved