حکومت نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی تایخ جاری کر دی

23  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی تاریخ بتا دی ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 25 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں انتقال کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی کیلئے فاتحہ خوانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے میں یہ واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 30 مارچ سے لیکر یکم  اپریل تک اسپیکر قومی اسمبلی کسی بھی دن کا تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے انتخاب کر سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے پاس ابھی بہت سارے کارڈز ہیں، ہم تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے پرامید ہیں۔

یاد رہے کہ آج صحافیوں کیساتھ گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے تو اپنے سارے کارڈز شو کر دئیے، میں اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک روز قبل سرپرائز دوں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved