مفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے چہرہ پونچھنےکی ویڈیو پر وضاحت پیش کردی

23  مارچ‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے چہرہ پونچھنے کی ویڈیو سے متعلق وضاحت پیش کردی۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر ایک بیان میں ثانیہ عاشق کو اپنی بہن کہتے ہوئے مفتاح اسماعیل نےکہا کہ پہلے انہوں نے اپنی جیب سے ٹشو نکال کر چہرہ صاف کیا، دوسری بار بےدھیانی میں انھوں نے ٹشو کی جگہ ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے چہرہ صاف کرلیا۔

مفتاح اسماعیل کے مطابق احساس ہونے پر انھوں نے ثانیہ عاشق سے معذرت بھی کی۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں انھیں ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے دو بار چہرہ پونچھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved