وزیراعظم کے ریلیف پیکیج پر بلاول بھٹو کا سخت ردعمل

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ریلیف پیکیج غریب آدمی کے ساتھ مذاق کے سوا کچھ نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غریب عوام کیلئے ریلیف پیکیج پر ردعمل میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے دور حکومت کے تین برس میں اشیائے ضروریہ کی  قیمتوں میں اضافے کا گراف شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا پیکیج سوائےمذاق کےکچھ نہیں،وزیراعظم نےدعوی کیاکہ آٹا،گھی،دالوں پر30 فیصدرعایت سےصرف چھ ماہ کیلئے کچھ خاندانوں کوفائدہ ہوگا،تین سالوں میں گھی108،آٹا50اورگیس میں300فیصدکااضافہ ہوا،تاریخی مہنگائی، غربت، بیروزگاری  کاسامناکرنے والی20کروڑکی آبادی کیلئے30فیصدکا ریلیف انتہائی کم اورکافی تاخیرسےہے۔

یاد رہے کہ آج  وزیراعظم نے غریب عوام کے ریلیف کیلئے 120 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا تھا، جس سے آئندہ 6 ماہ تک گھی، آٹے اور چاول کی قیمتوں میں 30 فیصد سبسڈی دی جائے گی اور اس سے 13 کروڑ لوگ مستفید ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved