روس کے معاملے پر چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، چین

23  مارچ‬‮  2022

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان کا کہنا ہے روس کے معاملے پر چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ژاؤ لیجیان نے کہا کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔ افواہوں کا مقصد محاذآرائی کو ہوا دینا اور یوکرین تنازعہ سے فائدہ اٹھانا ہے۔ چین پر پابندیوں کی دھمکیاں امریکا کی سرد جنگ ذہنیت کی عکاس ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے تبصروں نے امریکا کی بلاک کی سیات کو بے نقاب کر دیا ۔
انہوں نے کہا چین روس پر یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے ۔ متعلقہ فریقین روس کو جائز حقوق سے محروم نہ کریں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved