وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔
اسلام آباد – (اے پی پی): او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے موقع پر بدھ کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی کے درمیان ملاقات ہوئی۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور فلسطین کے درمیان سیاسی، اقتصادی و پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ۔دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات دوطرفہ تعلقات، فلسطین کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Welcome to Pakistan my brother, FM #RiadMalki. Pakistan continues to stand shoulder to shoulder with our sisters and brothers of #Palestine at every forum. The restitution of inalienable rights of the Palestinian people is sacrosanct 🇵🇰 🇵🇸 #OICInPakistan #OIC48CFM pic.twitter.com/XxwuxtyjQ8
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) March 23, 2022
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، فلسطین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔فلسطینی وزیر خارجہ نے فلسطین کی موجودہ صورتحال سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے فلسطین کی قیادت اور عوام کیلئے یکجہتی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی اور اس دیرینہ مسئلے کے جلد منصفانہ حل کے مطالبے پر زور دیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان او آئی سی سمیت تمام عالمی فورمز پر مسئلہ فلسطین کیلئے آواز بلند کرتا آ رہا ہے،پاکستان، فلسطین کے حوالے سے اپنے اصولی اور واضح موقف پر کاربند ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی، پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمان ہے۔فلسطینی وزیر خارجہ نے فلسطین میں جنگ بندی کیلئے پاکستان کے متحرک اور فعال کردار کو سراہتے ہوئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔