وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کی ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپنے تمام پتے ظاہر کروں گا۔
وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کا آخری کارڈ اور سرپرائز ان کا استعفیٰ ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان مستعفی ہونے کا سرپرائز دے سکتے ہیں۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے ہاتھ میں استعفیٰ دینے کے سوا کوئی اور کارڈ نہیں ہے۔دوسری جانب مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان غصے میں آکر جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔