وزیر اعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ کے بیان کی تائد کر دی

24  مارچ‬‮  2022

کراچی میں میڈیا سے بات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلکل  ٹھیک کہا ہے کہ اگلا سال اس  سال سے زیادہ بہتر ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گور نر عمران اسماعیل نے بلکل درست  بیان دیا ہے کہ  اگلاسال اس سال سے بہتر ہو گا ،ہم نے آئن کے مطابق اس حکومت کو گھر بھیجنا ہے،بدھ کے روز مزار قائد پر حاظری کے بعد   میڈیا سے بات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 1989  میں سابق وزیر اعظم بے نظیر کیخلاف  عدم اعتماد کا فیصلہ 8 دن کے دورانیے میں ہوا تھا، یہ حکومت عدم اعتماد سے بھاگ رہی ہے ۔اور تاخیری حربے اختیار کر رہی ہے ۔

اتحادیوں  سے متعلق سوال پر پر ان کا کہنا تھا   کہ ایم کیو ایم سے بات ہوئی ہے ہر ممکن  کوشش کریں گے ان کے مطالبات مانیں جائیں ،سندھ  کی جماعتوں میں کسی سے نے ہمارے ساتھ رابطہ نہیں کیا ،ہم نے الیکشن کمیشن کی ڈیڈلائن  کے مطابق بلدیاتی بل منظور کرائے ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ مظبوط بلدیاتے نظام لائیں۔

میڈیا ٹاک کے دوران سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر  رہنما بھی موجود تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved