عثمان بزدار ایک شرط پر عمران خان کو چھوڑنے کیلئے تیار ہے، ناراض رکن کا بڑا دعویٰ

24  مارچ‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن راجہ ریاض نے بڑا دعویٰ کرديا۔ عثمان بزدار ایک شرط پر عمران خان کو چھوڑنے کیلئے تیار ہے۔

راجہ ریاض نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے دیگر جماعتوں سے رابطہ کیا ہے کہ اگر ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد نہ لائیں تو وہ عمران خان کو چھوڑنے کیلئے تیار ہوں ۔ راجہ ریاض نے  کہا ہے کہ عثمان بزدار پر ڈی پی اور اور ڈی سی او کی سیٹیں بیچنے کا بھی الزام عائد کیا اور بتایا کہ جب اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کو بتایا تو جواب ملا ثبوت دو، مگر کیسے بتائیں کہ ان چیزوں کے ثبوت نہیں ہوتے۔ رقم اسلام آباد کی پہاڑیوں تک جاتی تھی ۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دوسری جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیںٕ۔ وہ کہہ رہے ہيں میرے خلاف عدم اعتماد نہ لائیں۔ ایک موقع پر جب سندھ ہاؤس جانے سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی مرضی اور خوشی سے سندھ ہاؤس گیا تھا۔گفتگو کے دوران راجہ ریاض نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ناراض ارکان کی تعداد 24 تھی، جو اب بڑھ کر 27 ہوگئی ہے، تاہم نئے ارکان کے نام نہیں بتا سکتا،ہم پر دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved