وزیر اعظم کے بعد بلاول بھٹو کو بھی الیکشن کمیشن نے طلب کر لیا

24  مارچ‬‮  2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مالاکنڈ میں عوامی جلسے جو کہ ا نتخابی ضابطہ حیات کی خلاف ورزی ہے  پر نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر مالا کنڈ نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس جاری کیا اور 25 مارچ کو وضاحت  کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔

نوٹس میں کہا گیا ہےکہ بلاول 25 مارچ کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل ڈی ایم او دفتر مالاکنڈ میں پیش ہوں  الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کا جلسہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، بلدیاتی انتخابات میں جلسہ عام ،کار ریلی، جلوس کی اجازت نہیں ہے۔

جلسہ میں خطاب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا تھا کہ عمران خان گھبرا رہا ہے اور نہیں بتا رہا کہ نیوٹرل کون ہے ْ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اقتدار کیلئے کبھی گیٹ نمبر 4 دروازہ نہیں بجائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved