اسلام آباد میں یوم پاکستان پر ملک عدنان کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سےتمغہ شجاعت نوازنے پرٹوئٹر پرشکریہ ادا کیا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان پر ملک عدنان کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا، جس پر ملک عدنان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر بیانجاری کر تے ہوے کہا کہ میں صدرِ پاکستان جناب عارف علوی کا تہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے تمغہ شجاعت سے نوازا۔ انشاءالله جب بھی ملک و قوم کو ضرورت پڑے گی میں حق و سچ کا ساتھ دے کر باطل کے خلاف کھڑا نظر آؤں گا۔
میں صدرِ پاکستان جناب عارف علوی کا تہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے تمغہ شجاعت سے نوازا۔ انشاءالله جب بھی ملک و قوم کو ضرورت پڑے گی میں حق و سچ کا ساتھ دے کر باطل کے خلاف کھڑا نظر آؤں گا۔ pic.twitter.com/c15s3z9AkC
— Malik Adnan (@MalikAdnann) March 23, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ سال سیالکوٹ واقعہ میں ملک عدنان نے سری لنکن مینیجر کی جان بچانے کی بھر پور کوشش کرتے رہے، لیکن ان کی ہر کوشش ناکام رہی تھی شددت پسندوں کے سامنے واقعے سے متعلق فوٹیج آنے پر پوری قوم نے ملک عدنان کو سراہا۔