ورلڈکپ میں بھارت کی پہلی فتح متنازع بن گئی

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

بھارت آج کے میچ میں افغانستان کو 65 رنز سے شکست دے دی تاہم میچ کے دوران ہی صارفین  نے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر تبصرے کرنا شروع کر دئیے کہ یہ میچ فکسڈ ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 65 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

دبئی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے روہت شرما اور کے ایل راہل کی شاندار بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 210 رنز بنائے جس کے جواب میں افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 144 رنز ہی بناسکی۔

اس سے قبل افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی بیٹرز روہت شرما اور کے ایل راہل نے ٹیم کو 140 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ روہت شرما 47 گیندوں پر 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کے ایل راہول نے 69 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ ہے، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

افغانستان کے سابق کپتان اصفر افغان نے نمیبیا کے خلاف میچ میں ورلڈکپ کے دوران کرکٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد آج پلینگ الیون میں ان کی جگہ شرف الدین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کو اپنے پہلے 2 میچز میں (پاکستان اور نیوزی لینڈ) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس کے علاوہ افغانستان 3 میں سے 2 میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں دوسرے نمبر پر ہے۔

یاد رہے اس سے پہلے ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا  بھارت اور افغانستان کا میچ  فکسڈ ہے۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی اوپنرز نے افغان  بولرز کو بڑی بڑی شاٹ کھیلنا شروع کی تو ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسڈ ہے۔

صارفین  نے ٹوئٹ کرتے رہے کہ یہ میچ فکسڈ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved