وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں،فواد چوہدری

24  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار کا جواب پڑھ کر لگتا ہے کہ سپریم کورٹ بار باڈی ن لیگ کی سبسڈری ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے۔


فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عام وکیل وکلا تنظیموں کے اس کردار سےنالاں ہے، لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلاء کا ردعمل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved