طالبان پڑھی لکھی اور بااختیار خواتین سے ڈرتے ہیں، ملالہ یوسفزئی

24  مارچ‬‮  2022

ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

ملالہ یوسفزئی نے افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کھلنے کے چند گھنٹوں بعد ہی بند ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے ایک امید تھی کہ وہ افغان لڑکیاں جو پیدل اسکول جاتی ہیں انہیں گھر واپس نہیں بھیجا جائے گا لیکن طالبان نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ملالہ نے کہا کہ طالبان لڑکیوں کو سیکھنے سے روکنے کے بہانے ڈھونڈتے رہیں گے، کیونکہ وہ پڑھی لکھی اور بااختیار خواتین سے ڈرتے ہیں۔خیال رہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کھلنے کے چند گھنٹوں بعد ہی بند کردیے گئے تھے ، اقوام متحدہ نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب  طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ اس میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کا مسئلہ نہیں بلکہ لڑکیوں کے یونیفارم پر اعتراض ہے ۔سہیل شاہین نے یہ امید ظاہر کی کی سکول یونیفارم کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا اور سب ایک فیصلے پر متفق ہوجائیں گے۔بدھ کو وزارت سے جاری ایک نوٹس میں کہا گیا کہ اسکول تب تک بند رہیں گے جب تک اسلامی قانون اور افغان ثقافت کے مطابق ان کے کھلنے کا منصوبہ نہ بنا لیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved