پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان یہ تحفظات 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے حصول میں مشکلات پیدا کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان ابھی تک آئی ایم ایف کو قائل کرنے مین ناکام رہی ہے۔
آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پر مسلسل حکومت پاکستان کو تحفظات سے آگاہ کرتا رہا ہے ،جبکہ آئی ایم ایف حکومت پاکستان کوٹیکس ایمنسٹی اسکیم پربھی تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے ۔
جبکہ آئی ایم ایف کے ٹیکنیکل مذاکرات کے بعد پالیسی سطح کی گفتگو میں بھی اعتراضات اور تحفظات
سامنے آئے ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان یہ صورتحال 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے حصول میں مشکلات پیدا کررہی ہے۔ واضح رہےکہ پاکستان آئی ایم ایف سے اب تک 6 ارب ڈالرمیں سے 3ارب ڈالر لے چکا ہے۔