ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی اورجےیو آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی

24  مارچ‬‮  2022

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ جبکہ جےیو آئی کو ایچ ایٹ میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔
مطابق ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کو 25 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم جے یو آئی نے جلسہ 26 مارچ کو کرنے کی استدعا کی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کو دوبارہ درخواست جمع کرانے اور جلسے کے ایس او پیز فالو کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جلسے کے ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ سری نگر ہائی وے کو کسی صورت بند نہیں کیا جائے گا، سرکاری اور نجی املاک کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچایا جائے گا جب کہ جلسے کے دوران ٹریفک کی روانی کسی صورت متاثر نہ ہو۔
حکومت نے 27 مارچ کو تاریخی جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کررکھا ہے تاہم اس کے لئے ضلعی انتظامیہ کی اجازت درکار ہوتی ہے تاہم اب یہ معاملہ بھی حل ہوگیا ہے اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت دے دی ہے۔
ایس او پیز میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کیجانب سےدیئےگئے ایس اوپیزپر مکمل عمل کیا جائیگا، ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے کی صورت کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved