سوشل میڈیا پر پاک فوج اور عدلیہ مخالف مہم، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

24  مارچ‬‮  2022

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کےسائبرکرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور عدلیہ مخالف مہم کے معاملےکی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  تحقیقات کا آغاز  وزیرداخلہ کے احکامات موصول ہونے پرکیا گیا ہے، سرکاری تعطیل کے باوجود سائبر کرائم  ونگ کے افسران کو  دفاتر میں طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز  مواد پھیلانے  والے اکاؤنٹس اور پیجز کی چھان بین شروع کردی گئی ہے، تحقیقات کا آغاز کسی کی  درخواست  پر نہیں بلکہ  وزارت داخلہ کے احکامات پر ہوا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ نفرت انگیز مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس کی تعداد کا پتہ چلایا جا رہا ہے، فوج اور عدلیہ مخالف مہم چلانے والے افراد کے خلاف  قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved