مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن سری نگرہائی وے پر 28 مارچ کو جلسہ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا لانگ 26 مارچ کو لاہور سے روانہ ہو گا اور 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا جبکہ گوجرانوالہ میں پارٹی کا جلسہ بھی ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز مسلم لیگ (ن) کے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ رکن جماعتوں کے قافلے بھی ریلیوں کی شکل میں اسلام آباد 26 مارچ سے آنا شروع ہو جائیں گے انہوں نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوے کہا کہ حکومت اپنا جلسہ بھی دیکھ لے اور ہمارےبھی یہ لوگ 10 لاکھ کے بجائے 10 بندے پورے کر لیں بہت بڑی بات ہو گی ۔
پریس کانفرنس کے دوران حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ہم یہاں 26 کو پہنچیں گے، 27 مارچ کو ہمارا جی نائن سری نگر ہائی وے میں ہوگا اور ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) اور سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں بی این پی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکن اور جمعیت علمائے پاکستان کے کارکن اور دیگر دیگر جماعتوں کے قافلے سری نگر میں جمع ہوں گے مشترکہ اجتماع ہوگا
ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن 26 مارچ کو سری نگر ہائی وے پر جمع ہوں گے جہاں وہ 27 اور 28 کو بھی وہاں رہیں گے، اس کے بعد اپوزیشن قیادت اگلا لائحہ عمل دے گی۔میڈیا سے بات دوران کہنا تھا کہ اس حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔