چینی وزیر خارجہ کے کشمیر کے متعلق بیان نے مودی سرکار کو آگ لگا دی

24  مارچ‬‮  2022

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ چینی وزیر خارجہ و سٹیٹ قونصلر وانگ یی نے اسلام آباد میں او آئی سی کے 48 ویں وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کے متعلق جو اسلامی ممالک کا موقف ہے، وہی چین کا موقف ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مسئلہ کشمیر پر جو پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کا موقف ہے، وہی ہمارا موقف ہے، چین

چینی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل میں بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کے جموں کشمیر کے متعلق بیان کو نامناسب سمجھتے ہوئے مسترد کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ ہے، چین سمیت کسی ملک کے پاس بھی اس پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔

یاد رہے کہ چین کے بھارت کیساتھ لداخ اور اروناچل سمیت مختلف علاقوں میں سرحدی تنازعات چل رہے ہیں، جس کے باعث دونوں ممالک کی افواج کے مابین لداخ میں جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved