وفاقی کابینہ نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب صوبے کے آئینی بل کی منظوری کابینہ اراکین سے سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے آئینی بل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرے گی۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں برس جنوری میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت سے رابطہ کر کے صوبہ جنوبی پنجاب بل پر تعاون اور مشاورت کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 41 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جو آج صبح 11 بجے ہو گا۔