ویلز کی سابقہ شہزادی ڈیانا کی اچانک موت نے دنیا بھر میں موجود ان کے پرستاروں کو خاصہ افسردہ کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق شہزادی ڈیانا کی یوں اچانک اور موت کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں کئی سوالات ہیں جس کا جواب آج بھی نہیں معلوم، ان ہی میں سے ایک سوال کا ذکر ماضی میں کافی زیادہ ہوتا رہا ہے اور وہ یہ کہ ڈیانا نے موت سے قبل کیا کھایا تھا؟
برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل پر حال ہی میں ڈیانا سے متعلق ایک مضمون شائع کیا گیا ہے جس میں شہزادی کی موت سے قبل کھائے جانے والے کھانے کی تفصیلات درج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لیڈی ڈیانا نے زندگی کا آخری کھانا پیرس کے ریسٹورینٹ میں کھایا تھا جس میں ویجیٹیبل تمپورا، مشروم کا آملیٹ اور مچھلی شام تھی۔
واضح رہے کہ شہزادی ڈیانا 1997 میں کار حادثے میں ہلاک ہوئیں تھیں۔