صومالیہ میں دہشتگردکا حملے، رکن پارلیمنٹ سمیت 30 سے زائد افراد ہلاک

24  مارچ‬‮  2022

صومالیہ میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو دہشت گرد حملوں میں رکن پارلیمنٹ سمیت 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق موغا دیشو پولیس چیف نے بتایا کہ پہلے واقعے میں خودکش بمبار نے رکن پارلیمنٹ آمنہ محمود عابدی کو نشانہ بنایا جس میں رکن پارلیمنٹ سمیت 5 افراد جان بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اس حملے کے کچھ دیر بعد باردو سے بھری گاڑی ہسپتال کے گیٹ سے ٹکرا گئی، دونوں حملوں میں مشترکہ طور پر 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم الشباب نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved