اقوام متحدہ کی حوثی باغیوں کے سعودی عرب میں شہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت

24  مارچ‬‮  2022

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں شہری تنصیابت پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں امن اور علاقائی استحکام کے امکانات اور ہمارے خصوصی ایلچی ہنس گرنڈبرگ کی جاری ثالثی کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔

اقوام متحدہ – (اے پی پی): غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور مزید کشیدگی بڑھنے سے گریز کریں۔

انہوں نےفریقین پر زور دیا کہ وہ ہنس گرونڈبرگ کے ساتھ تعمیری اور پیشگی شرائط کے بغیر بات چیت کریں۔ خصوصی ایلچی کا مقصد یمن میں تنازع کے خاتمے کے لیے ایک جامع مذاکراتی تصفیے تک پہنچنے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھانا ہے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے چند روز قبل سعودی عرب میں سعودی تیل کی کمپنی آرامکو کی تنصیبات اور توانائی کی دیگر تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری قبو ل کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved