وزیراعظم عمران خان نے ملک کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والےسیاسی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء شریک ہوں گے، جب کہ اسد قیصر اور اٹارنی جنرل سمیت قانونی ٹیم کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، جلسوں کی تیاری پر مشاورت کی جائے گی اور اتحادیوں سے رابطوں پربھی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اجلاس میں 27 مارچ کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کےانتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
یاد رہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے آج قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا ہے۔