آئندہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش نہ کرنے کی صورت میں شہباز شریف کی اسپیکر کو دھمکی

25  مارچ‬‮  2022

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پیر کے روز اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی تو پھر کوئی ہم سے نہ پوچھے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسد قیصرنے اسپیکرقومی اسمبلی کی بجائے پی ٹی آئی کے ورکرکا کرداراداکرتے ہوئے پارلیمان کے قانون اور روایات کو اپنے پاؤں تلے روند دیا۔ اگر پیر کو عدم  اعتماد پرکارروائی نہ ہوئی توپھرہم سے کوئی نہ پوچھے۔ خبردار کرتا ہوں کہ اگر انہوں نے غلام بننے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کیلئے آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ریکویزیشن 8 مارچ کو دی گئی تھی اور 14دن میں اسپیکر اجلاس بلانے کا پابند تھا، انہیں اجلاس ہر صورت بلانا چاہیے تھا، 22 تاریخ کو تاریخ گزر ہو چکی تھی۔ او آئی سی کا اجلاس 22 اور 23مارچ کو تھا، اور ہم نے واضح کیا تھا  کہ ان دنوں میں ہم نہ لانگ مارچ کریں گے نہ ہی کوئی احتجاج کریں گے، کیونکہ یہ ہمارے مہمان ہیں، لیکن اسپیکر کو 21 تاریخ سے پہلے اجلاس بلانے میں کیا مشکل تھی؟

اسپیکر آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں، شہباز شریف

پریس کانفرنس میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 روز کے اندر اجلاس بلانا قانونی اور آئینی ضرورت تھی مگر اسپیکر نے عمران نیازی کے ساتھ مل کر سازش کی اور اس طرح وہ آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے اس کردار کو تاریخ میں سیاہ الفاظ میں یاد رکھا جائے گا، تعزیت اور فاتحہ خوانی ایوان کی روایت ہے لیکن قانون اور آئین روایات سے بالاتر ہیں، آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی، اس کی اجازت دی جانی چاہیے تھی، ووٹنگ کرانی چاہیے تھی۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اگر پیر کو ہونے والے اجلاس میں اسپیکر نے پھر غیرآئینی، یا غیرپارلیمانی عمل شروع کیا تو پھر ہم ہر آئینی، قانونی اور سیاسی حربہ استعمال کریں گے تاکہ تحریک عدم اعتماد قانون کے ذریعے آگے چلے۔ اسپیکر عمران خان کے اسٹوج بن گئے ہیں، میں انہیں خبردار کرتا ہوں کہ اگر پیر کے روز انہوں نے یہ حکرت کی تو پھر ہم سے کوئی نہ پوچھے اور اپنے حق کی حفاظت کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved