پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کا مشروط واپسی کا عندیہ

25  مارچ‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے کہا ہے کہ میں حکومت کا ساتھ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے کہا  ہے کہ میرے کچھ تحفظات تھے جن پر بات ہو رہی ہے اور میں حکومت کا ہی ساتھ دوں گا۔رکن قومی اسمبلی احمد  حسین ڈیہڑ   نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا رکن ہوں اور حکومت کے ساتھ ہوں ، وزیر اعظم سے ملاقات ہوگئی ہے، بات ہورہی ہے ۔

واضح رہے کہ  چند روز قبل   احمد  حسین ڈیہڑ  نے تحریک انصاف سے متعلق اپنے تحفظات کااظہار کیا تھا ، انہوں نے کہا  کہ ایک ایسا ممبر قومی اسمبلی جس نے 40کروڑ کی زمین ریسکیو 1122 کیلئے وقف کی ہو اور پھر اُسی کی جماعت اُس پر پیسوں کا الزام لگائے تو یہ کہاں کی تحریک انصاف ہے ۔

منحرف رکن اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے کہا  کہ میں نے اپوزیشن سےملاقات کی نہ ہی سندھ ہاؤس گیا، اپوزیشن جانتی ہے میں وقت پر حکومت کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں، میں دغا کرنیوالا نہیں تھا اورنہ ہی اب کروں گا،پی ٹی آئی اے کے ناراض ایم این اے نے کہا پارٹی کےساتھ کھڑا ہوں اورکسی اور کےساتھ جانےکا اعلان نہیں کیا، مطالبات پورے نہ ہوئےتو سیاست چھوڑ کر گھر بیٹھ جاؤں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved