پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ آپ کو جو وزیراعظم بھاگتے بھاگتے نظرآ رہا ہے جیسے ہی اسمبلی سیشن شروع ہوگا یہ سابق وزیر اعظم ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پربلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مقا بلے سے بھاگ رہے ہیں، یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا، آج فاتحہ کا بہانہ تھا، جون 2012 میں جب وزیراعظم کا الیکشن ہونا تھا تب بھی فوزیہ وہاب کا انتقال ہوا لیکن ہم نے فاتحہ پڑھی مگرجوآئینی ذمہ داری تھی وزیراعظم کا الیکشن وہ بھی پوری کی لیکن آج اسپیکرعمران کے سہولت کار بن گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہروہ حرکت اور حربہ استعمال کررہے ہیں کہ کسی نہ کسی طریقے سے یہ بھاگ سکیں،آپ کے سامنے پاکستان کی ساری اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اورہم عمران کو بھاگنے نہیں دیں گے، آپ کا بزدل
Speaker provided another weak excuses to avoid tabling no confidence motion in National Assembly today. Imran can’t run forever. PM has no sportsman sprit and cannot face defeat with grace. The once great Kaptaan will go down like a rat on a sinking ship.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 25, 2022
وزیراعظم کب تک بھاگ سکتا ہے، مقابلہ ہو گا اور عدم اعتماد ہمارا جمہوری ہتھیار بننے والی ہے جس کا استعمال کر کے ہم سلیکٹڈ اور غیرجمہوری شخص سے جمہوریت کا انتقام لیں گے۔
ایک عدم اعتماد میں غیرجمہوری قوتوں کے متحرک ہونے کے سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم خود غیرجمہوری ہے، اسپیکر خود غیرجمہوری ہے لیکن ہم سب جماعتیں مل کر ان غیرجمہوری حرکتوں اورغیرجمہوری قوتوں کا مقابلہ جمہوریت سے کررہے ہیں اور جمہوریت کی جیت ہو گی۔