مشیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، آج کے دن عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھاتب بھی ٹیم کمزور تھی اور آج بھی لیکن جیت عمران خان کا مقدر ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، آج کے دن عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا ، جب پاکستان کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا، ٹیم بڑی کمزور تھی، پارٹی ممبر واپس آئے ہیں اور مزید بھی آئیں گے، ممبران واپس آکر اپوزیشن کو سرپرائز کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر ملتوی کر دیا گیا۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی روایت ہے رکن اسمبلی کی وفات پر اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کر دیا جاتا ہے، تحریک عدم اعتماد پر قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔