سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ سینئر جج کے خط سے کیا تاثر ملتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ سینئر جج کے خط سے یہ تاثر ملتا ہےکہ اعلیٰ عدلیہ تقسیم ہے۔ جسٹس قاضی امین کے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کے اصول وضع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں کہا کہ عدلیہ میں جج کے عہدے پر اہل وکلا کی بھرتی کیا جانا چاہیے جب کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کے اصول بھی وضع کیے جائیں۔
احسن بھون نے اپنے خطاب میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سینئر جج کے خط سے یہ تاثرملتا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ تقسیم ہے، پر امید ہوں کہ چیف جسٹس پاکستان عدلیہ میں تقسیم کے عوامل کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔
صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھاکہ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ انتظامیہ سے لیے گئے افسران کی عدلیہ میں تعیناتی اصولوں کے منافی ہے، ان کے مؤقف کی تائید کرتا ہوں۔