27 مارچ کا جلسہ،ترین گروپ کا بڑا اعلان

25  مارچ‬‮  2022

ترین گروپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان معاملات پوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترین گروپ نے مائنس بزدار کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے 27 مارچ کو ہونے والے جلسے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ترین گروپ کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے اراکین 27 مارچ کو اسلام آباد جلسے میں نہیں جائیں گے۔جلسے میں نہ جانے کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا۔گروپ اراکین نے فیصلے سے متعلق جہانگیرترین کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ترین گروپ کی جانب سے بار بار عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ گذشتہ روز ترجمان ترین گروپ عون چودھری نے بھی کہا تھا جب تک وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل نہیں کیا جاتا حکومت کیساتھ معنی خیز اور سنجیدہ مزاکرات نہیں ہوسکتے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved