ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے، پرویز الہٰی

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے  کہ ہر معاملے میں حکومت کو بھرپور سپورٹ کرتے رہے ہیں، آئندہ بھی کریں گے، تاہم یہ ضروری ہے کہ عوام کی بہتری کیلئے وزیراعظم کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر مونس الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، ملاقات میں اتحادی معاملات کو احسن انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال و باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ہماری اتحادی جماعت ہے، اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، فیصلہ سازی کے عمل میں ق لیگ کو شریک کیا گیا،اور ایک سوسرے کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر ملکی ترقی نہین چاہتے۔

چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی معاملات کو احسن انداز سے آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں، حکومت کے اتحادی ہونے کے ناطے ہر معاملے میں حکومت کی بھرپور سپورٹ کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے ۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام کی بہتری کیلئے وزیراعظم کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے ہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں ، ملک و قوم کی ترقی کیلئے معیشت میں بہتری بہت ضروری ہے ، موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved