پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریارآفریدی کی خودکش حملے کی خواہش کی ویڈیومنظرعام پرآگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہریار آفریدی نے کوہاٹ میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کیا تھا جس میں کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہریار آفریدی پشتو میں کہہ رہے ہیں کہ خودکشی حرام نہ ہوتی تو جسم پر بارود باندھ کر پارلیمنٹ میں منافقین کو اڑا دیتا تاکہ ان کی بنیاد ہی ختم ہوجائے جو میرے ملک کا سودا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ میں چاہتا ہوں کہ تمام چینل یہ چلائیں۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان بھی چند روز قبل خود کش حملے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔