ایم کیو ایم سے اپوزیشن کی کوئی بات نہیں ہوئی،شاہ محمود قریشی

25  مارچ‬‮  2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے ہماری ایم کیو ایم سے ملاقات مثبت اور مفید رہی ،ایم کیو ایم وفد نے واضح طور پر کہا پی پی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے متحرک ہو گئے اور اتحادیوں کے ساتھ رابطے تیزکر دیئے، شاہ محمود قریشی نے اسد عمر، پرویز خٹک کے ہمراہ ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کی، ایم کیو ایم رہنماوں میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم ،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق،جاوید حنیف اور صادق افتخار شامل تھے،شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کا اہم پیغام ایم کیو ایم کو پہنچایا۔

وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ خیرسگالی کا پیغام لے کر ایم کیو ایم پاکستان کے پاس گئے تھے ،پیغام تھا آپ ہمارے دوست ہیں ساتھ چلتے رہیں گے ،ان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم وفد کیساتھ خوشگوار ماحول میں بات ہوئی ،وفدمیرا پیغام ایم کیو ایم پاکستان قیادت تک پہنچائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایم کیو ایم وفد نے واضح طور پر کہا پی پی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا،ایم کیو ایم نے واضح کہا پیپلزپارٹی غلط بیانی کررہی ہے ۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved