وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کئے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے پارلیمانی امور بابراعوان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں آئی جی، ڈی سی اسلام آباد، راولپنڈی پولیس اوررینجرز حکام شریک ہوئے وفاقی حکومت نے جے یو آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی عدالتی احکامات کے برعکس سرینگر ہائی وے پرجلسے کی تیاریاں کررہی ہے۔
حکومتی ذرائع بتاتے ہیں کہ سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی طرف سے عملدرآمد رپورٹ بھی جمع کرائی جائے گی، رپورٹ میں عدالتی احکامات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا ذکر کیا جائے گا۔