سپریم کورٹ کے باہرپریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک اور ایک صحافی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے خود بڑے بڑے دعوے کیے تھے، پیچھے مڑ کر دیکھتے تو ان کے اپنے بندے بھاگ جاتے تھے، مریم نواز پہلے بھاگیں گی یا مولانا کے بندے تبلیغ کیلئے جائیں گے، تماشا دیکھیں پتلی گلی سے کون جاتا ہے۔
اس دوران عالیہ حمزہ ملک اور ایک صحافی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،صحافی نے سوال کیا تو عالیہ حمزہ ملک نے جواب دینے سے گریز کیا اورملیکہ بخاری سے کہا کہ یہ پرسنل ہورہے ہیں چلو یہاں سے۔
پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ اور صحافی میں سخت جملوں کا تبادلہ، پھر کیا ہوا؟
25
مارچ 2022
