پنجاب میں ایک لاکھ سرکاری اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ایک لاکھ سرکاری اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بھرتیاں میرٹ کی بنیادوں پر ہوں گی، بھرتیوں کا میرٹ تعلیم اور تجربہ ہے۔ اسکولز اور کالجز میں 33 ہزار آسامیوں میں بھرتی ہوگی جب کہ دیگر محکمو ں میں بھی بھرتیاں ہوں گی،  پہلے مرحلے میں 16 ہزار آسامیوں میں بھرتی ہوگی۔

حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن اپنی مرضی کی چیزیں دیکھنا چاہتی ہے۔ حکومت کا کام یہ نہیں کہ اپوزیشن کی آنکھیں کھولے اور عوام جانتے ہیں کہ وزیراعلیٰ عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔انہوں نے آئی جی پولیس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس کے تبادلے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم سےمسائل کو حل کیا جارہا ہے، مسائل کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کیا جائےگا، معاہدے کو مناسب وقت میں سامنے لائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved