50 سالہ جاپانی خاتون پاکستانی کی محبت میان اسلام قبول کر کے سرگودھا پاکستان پہنچ گئی۔ فیس بک پر دوستی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک تصویرکے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ حیاسا سائکا کی 32 سالہ رضوان سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو کہ سرگودھا کا رہائشی ہے، خاتون رضوان کی محبت میں گرفتار ہوئیں اور اپنی بیٹی کے ساتھ پاکستان آگئیں۔
حیاسا کا رضوان سے فیس بک پر 3 سال تعلق رہا تاہم سرگودھا پہنچنے کے بعد حیاسا نے اسلام قبول کیا جس کے بعد دونوں نے نکاح کر لیا۔
کہا جا رہا ہے کہ جاپانی خاتون کی یہ چوتھی شادی ہے اوروہ ایک بچی کی ماں ہیں اور جاپانی خاتون کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی نے بھی اسلام قبول کر لیا ہے۔
فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی، 50 سالہ جاپانی خاتون حیاسا سائکا پاکستانی نوجوان رضوان سے شادی کے لیے سرگودھا پہنچ گئی، جاپانی خاتون کی یہ چوتھی شادی ہے اور وہ ایک بچی کی ماں بھی ہے، شادی کی پروقار تقریب ہوئی pic.twitter.com/CFZB9AlE1J
— Karachi Ki Awaz ® (@Karachi_Update) March 24, 2022
دوسری جانب رضوان کے گھر والوں نے بیٹے کی خوشیوں کا خیال رکھتے ہوئے حیاسا کو اپنالیا ہے۔ دونوں کی شادی کی تقریب میں دلہا کے ساتھیوں اور قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔