وزیر اعظم آج کمالیہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

26  مارچ‬‮  2022

وزیر اعظم عمران خان آج کمالیہ میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج  26 مارچ کو دن 3 بجے صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے قریب کمالیہ میں جلسےسے خطاب کریں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت وفاقی وزرا ء بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ کمالیہ جلسے میں شریک ہونگے ۔

کمالیہ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اہم اعلانات بھی کیے جائیں گے۔ جبکہ کمالیہ یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد اور ہڑپہ راوی پل کا افتتاح بھی کریں گے۔

جلسے کیلئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ شرکاء کیلئے جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اور  خواتین شرکاء کیلئے پنڈال میں الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved